بہاولنگر ضلع میں 7 محرم الحرام کے حوالے سے 9 روایتی ماتمی جلوس برآمد ہوئے

ہفتہ 6 اگست 2022 14:41

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) بہاولنگر ضلع میں 7 محرم الحرام کے حوالے سے 9 روایتی ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ 7محرم الحرام کا سب سے بڑا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا جلوس میں عزاداران کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

(جاری ہے)

جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی پر زبردست سینہ کوبی اور ماتم داری کرتے رہے جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کئے گئے۔ ڈی سی آفس اور پولیس لائن میں قائم کنٹرول رومز سے جلوسوں کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں