بہاولنگر اور گردونواح میں قصابوں نے جعلی سلاٹر ہاؤس بناکر خود ہی جانور ذبح کرکے جعلی مہریں لگا کر فروخت کرنے کا دھندہ شروع کردیا

بدھ 17 اگست 2022 13:51

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) بہاولنگر اور گردونواح میں قصابوں نے جعلی سلاٹر ہاؤس بناکر خود ہی جانور ذبح کرکے جعلی مہریں لگا کر فروخت کرنے کا دھندہ شروع کررکھا ہے محکمہ لائیو سٹاک اور فوڈ اتھارٹی اس ضمن میں کاروائی کرتی ہے مگر اکثریت نے خود ہی جانور ذبح کرکے فروخت کرنے کا کاروبار شروع کررکھا ہے ایک دو جانور سلاٹر ہاؤس میں ذبح کرکے باقی خود ہی ذبح کرکے فروخت کرنے کا دھندہ شروع کیا ہوا ہے جس سے قومی اداروں کو بھی نقصان ہورہا ہے اور بیمار جانوروں کو ذبح کرنے کی خبریں بھی ہیں جس پر محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ فوڈ نے اپنی کاروائیاں تیز کردی ہیں ان اداروں کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دینگے جو بھی قصاب یہ کام کرتا پکڑا گیا اس کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں