والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلوائیں ،ڈپٹی کمشنربہاولنگر

بدھ 17 اگست 2022 16:59

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا اعزم ہے،والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 22اگست سے 26اگست کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری محکمہ صحت کے افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر محکموں کےافسران موجود تھے۔ واضح رہے کہ 22اگست سے 26 اگست کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 25اور 26اگست تک کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں