بہاولنگر،پھولڑہ روڈپر ملزمان کی فائرنگ سے دو طالب علم جاں بحق ،دو افراد زخمی

بدھ 17 اگست 2022 16:59

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) پھولڑہ روڈپر ملزمان کی فائرنگ سے دو طالب علم جاں بحق ،دو افراد زخمی ۔بستی پھولڑہ کا رہائشی سیکنڈ ایئر کا طالب علم شاہ زیب اپنے والد کے ہمراہ فورٹ عباس جارہا تھا کہ راستے میں اس کے مخالف تصور عبدالرحمٰن ، طلحہ وغیرہ گھات لگائے کھڑے تھے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک لیا اور فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر شاہ زیب اور ملزمان کا ساتھی راؤ طلحہ جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ فورٹ عباس پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ریسکیوٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔بتایا گیاہے کہ مقتول طالب علم شاہ زیب نے ملزم عبدالرحمٰن وغیرہ کو چند روز قبل پیٹا تھا، ملزمان نے بدلہ لینے کےلئے یہ کام کیا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں