بہاولنگر میں بارش سے مکان کی چھت گرگئی، 3 بہنیں جاں بحق

جمعرات 18 اگست 2022 09:50

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) بہاولنگر میں بارش سے چھت گرگئی 3 بہنیں جاں بحق ہو گئیں ۔بہاولنگر کے محلہ تیلیاں والا میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے کمرے میں سوئی ہوئی تین بہنیں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے امدادی آپریشن کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والی بہنوں کی لاشیں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیں،جاں بحق ہونے والی بہنوں میں 24 سالہ نادرہ ، 28 سالہ رضیہ اور 30 سالہ روبینہ شامل ہ،یں افسوس ناک حادثے سے علاقے میں کہرام مچ گیا ،اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی ، جاں بحق ہونیوالی 2 بہنیں نجی سکول میں ٹیچنگ کرتی تھیں۔ گزشتہ روز سے بہاولنگر شہر گردونواح میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں