ایمان دار تاجر بروز قیامت انبیاء کے ساتھ صدیقین کے صف میں کھڑا ہوگا،مولانا طارق جمیل

سچ بول کر اور رزق حلال پر عمل کرکے ہم اپنی آئندہ نسلوں کا مستقبل روشن،اور دوزخ کے عذاب سے نجات دائمی کا اعزاز پا سکتے ہیں

جمعرات 16 مارچ 2023 17:54

ایمان دار تاجر بروز قیامت انبیاء کے ساتھ صدیقین کے صف میں کھڑا ہوگا،مولانا طارق جمیل
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2023ء) معروف عالم دین مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سنایا کہ ایمان دار تاجر بروز قیامت انبیاء کے ساتھ صدیقین کے صف میں کھڑا ہوگا،ان خیالات کا انہوں نے نے ہارون آباد میں پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے مرکزی صدر و چئیرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد یاسین مرحوم تعزیتی ریفرنس کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم حاجی یاسین اور انکی ٹیم سٹاف نے احیاء فری دستر خوان ، تعمیر جنازہ گاہ ،مفت آپریشن و ادویات فراہمی جیسے فلاحی کام جاری رکھ کر دٴْکھی انسانیت کے دل جیت رہے ہیں،مولانا طارق جمیل نیاس موقع پرفرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سنایا کہ ایمان دار تاجر بروز قیامت انبیاء کے ساتھ صدیقین کے صف میں کھڑا ہوگا،سچ بول کر اور رزق حلال پر عمل کرکے ہم اپنی آئندہ نسلوں کا مستقبل روشن،اور دوزخ کے عذاب سے نجات دائمی کا اعزاز پا سکتے ہیں،روحانی پیشوا مولانا طارق جمیل نے اجتماع میں واضح کیا کہ اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضوان اللہ کی تعلیمات کو حرز جاں بنائیں،انہوں نے مزید کہا کہ اگر اچھی آخرت کی تمنا رکھتے ہو تو مخلوق کے ساتھ بہترین طرز عمل اپنائیں ضرورت اس امر کی ہے خاندان کے مقتدر افراد محروم مستحقین کی مراعات میں کمی نہیں آنے دیں ۔

(جاری ہے)

آخر میں مرحوم حاجی محمد یسین کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں