بہاولنگر،اسسٹنٹ کمشنر نے مفت آٹے کی تقسیم کا بہترین نظام بنا دیا

آمنہ اسحاق نے ستلج پارک میں پہنچ کر آٹھ کاؤنٹر اور لائن بنانے کا سامان پہنچا یا اور خود اس کام کی نگرانی کرتی رہیں

منگل 21 مارچ 2023 17:44

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) ضلعی حکومت کا ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر آمنہ اسحاق نے بہترین نظام بناتے ہوئے ستلج پارک میں خواتین اور مردوں کے الگ الگ کاؤنٹر بنا کر نظم نسق اور لائن میں سینکڑوں مرد و خواتین کو بیٹھا کر بغیر کسی بھگدڑ اور شور شرابے کے مفت آٹے کی تقسیم کا نظام بنا دیا جس پر وہاں موجود سائلین نے خاتون اے سی کو خراج تحسین پیش کیا آمنہ اسحاق نے صبح سویر ستلج پارک میں پہنچ کر آٹھ کاؤنٹر اور لائن بنانے کا سامان پہنچا دیا اور خود اس کام کی نگرانی کرتی رہی جس سے آج آٹے کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ اور مشکل پیش نا آئی دوسری طرف ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سلمان خان لودھی کے مطابق ضلع بھر میں 4لاکھ 9ہزار 867خاندانوں کو مفت آٹے کے دس کلو کے تین تھیلے فراہم کیے جائیں گے اس مقصد کے لیے 124کریانہ سٹورز25 ٹرکنگ پوائنٹس اور 78یوٹیلٹی سٹورز پر مستحق خاندانوں کو مفت آٹادیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق 60ہزار سے کم آمدنی والے افراد کے لیے رجسٹرڈاور بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام اور پی ایس پی اے سے رجسٹرڈ اہل افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070پر ایس ایم ایس کریں۔ تصدیق موصول ہونے پر آٹے کے حصول کے لیے شناختی کارڈ کے ہمراہ متعلقہ پوائنٹ پر جا کر آٹا مفت حاصل کریں۔ ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کے مطابق بہاول نگر شہر میں 130646خاندانوں کے لیے 22یوٹیلٹی سٹورز، 57 کریانہ سٹوراور 6ٹرکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

تحصیل چشتیاں میں 96942گھرانوں کے لیے 16یوٹیلٹی سٹور، 42کریانہ سٹورزاور 5ٹرکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح فورٹ عباس میں 42809خاندانوں کو 9یوٹیلٹی سٹورز اور 4ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹے کی مفت فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے۔ مزید براں ہارون آباد 58258 کنبوں میں 19یوٹیلٹی سٹور،11 کریانہ سٹورزاور 4ٹرکنگ پوائنٹس ، منچن آباد میں 81212فیلمیز میں مفت آٹے کی ترسیل کے لیے 12یوٹیلٹی سٹورز,14کریانہ سٹورزاور 6ٹرکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بارغریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہیاور فی خاندان دس کلو آٹے کے تین تھیلے بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے اور ایک وقت میں دس کلو کا ایک تھیلا اور آٹھ دن بعد دوسرا اور اسی طرح تیسرا تھیلہ مفت دیا جائے گا اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے ڈیجٹیل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ حقداروں تک مفت آٹا پہنچے اور رمضان کی خوشیوں میں انکو بہترین انداز میں ریلیف مل سکے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں