ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کامفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہارون آباد میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ

جمعہ 24 مارچ 2023 21:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے عوام کو مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہارون آباد میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے شہریوں سے مفت آٹے کی فراہمی و انتظامات سے متعلق استفسار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت نے مفت آٹے کی فراہمی کا تاریخ ساز پیکیچ دیا ہے جس سے مستحق خاندانوں کو بہت ریلیف مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ضلع بھر میں 4لاکھ 9ہزار 867خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جارہا ہے اور تحصیل ہارون آباد میں58ہزار 258 خاندان اس مفت آٹے کی فراہمی سے مستفید ہوں گے اور ہارون آباد میں 19یوٹیلٹی سٹور،11کریانہ شاپس اور 4ٹرکنگ پوائنٹس قائم کیے ہیں اور 25رمضان المبارک تک مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں