بہاولنگر،پٹرولنگ پولیس نے بزرگ خواتین سے سونے کی بالیاں زبردستی چھیننے والا شخص گرفتارکرلیا

ہفتہ 25 مارچ 2023 17:11

بہاولنگر،پٹرولنگ پولیس نے بزرگ خواتین سے سونے کی بالیاں زبردستی چھیننے والا شخص گرفتارکرلیا
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) پٹرولنگ پولیس نے بزرگ خواتین سے سونے کی بالیاں زبردستی چھیننے والا شخص گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم بزرگ خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اہلکار ظاہر کرکے انکو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر ویران جگہ پر لیجا کر انکے کانوں سے زبرستی طلائی بالیاں کھینچ لیتا تھا جس کے نتیجے میں بزرگ خواتین زخمی ہو گئی تھیں ان خواتین میں آسیہ بی بی ،گلزاراں اور انوربیگم شامل ہیں جبکہ ملزم نے ان سمیت متعدد خواتین کے ساتھ واردات کی تھی ملزم بختیار کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ضلع پاکپتن کا رہائشی ہے اور چند ہفتے قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا ۔

پٹرولنگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا جہاں اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں