بہاولنگر، فروٹ کے بائیکاٹ کی وجہ سے 4 دن کے اندرہی پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

جمعرات 30 مارچ 2023 17:42

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) عوام کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں فروٹ کے بائیکاٹ کی وجہ سے 4دن کے اندر ہی پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے رمضان المبارک سے قبل 100روپے کلو میں فروخت ہونیوالا خربوزہ رمضان شروع ہوتے ہی 200 سے 250روپے کلو تک جا پہنچا اسی طرح سیب کے نرخ میں بھی 100 سے 150روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا امرود‘ سٹرابری اور اسی طرح دیگر فروٹس کی قیمتوں میں اضافے پر لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے فروٹس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تقریباً 75فیصدلوگ تو ایسے ہیں جو مہنگائی اس کے دور میں مہنگا فروٹ خریدنے کی استعداد نہیں رکھتے 25 فیصدمیں سے 16 فیصدلوگوں نے فروٹ کا بائیکاٹ کیا تو 4دن میں ہی فروٹ کے نرخ اپنی سابق قیمتوں پر آنے لگے اگر قوم ہر مسئلہ پر اسی طرح متحد ہو تو پاکستان میں ذخیرہ اندوزوں سے جان چھڑانے میں مشکل نہیں آئیگی۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں