ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کا دورہ ضلع بہاولنگر

جمعہ 2 جون 2023 16:24

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کا ضلع بہاولنگر کا دورہ کیا۔جنوبی پنجاب کے تمام محکموں کے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز بھی ہمراہ انکے ہمراہ تھے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے بہاولنگر ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور مراکز صحت ڈسڑکٹ ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کی صدارت میں اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی انتظامی افسران کا اجلاس منقعد ہوا جس میں کپاس کی کاشت اور گندم خریداری مہم پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے تمام تر معاملات پر بریفنگ دی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے بہاولنگر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر معینہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہاکہ 6 ارب38 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو میڈیکل کالج کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کروانے کی ہدایت کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہارون آباد تا فورٹ عباس سڑکوں کی بحالی کے پراجیکٹس کے لئے مزید فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں