بہاولنگر،انتظامیہ کی نااہلی یا غفلت

ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دس روز سے ایکسرے مشین بند،مریض بازار سے ایکسرے کروانے پر مجبور

جمعہ 2 جون 2023 20:53

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) انتظامیہ کی نااہلی یا غفلت ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دس روز سے ایکسرے مشین بند ،مریض بازار سے مہنگے داموں ایکسرے کروانے پر مجبور ہو گئے ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایکسرے مشین کی مد میں عوام کو ٹیکہ لگانے میں مصروف۔شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو میں ایکسرے مشین کئی روز سے بند ہونے سے مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ایمرجنسی میں آنے والے زخمیوں کو بھی بازار سے ایکسرے کروانا پڑ رہے ہیں گذشتہ دنوں دوران ڈکیتی زخمی ہونے والے نوجوان کو بھی گولیاں لگنے پر ایکسرے بازار سے کروانے پڑے جس پر لواحقین نے شدید غم غصہ کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں