بہاولنگر،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس کا دورہ

ہفتہ 3 جون 2023 17:43

بہاولنگر 03 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2023ء) سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب الطاف خان بلوچ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس کا دورہ کیا۔سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (جنوبی پنجاب) الطاف خاں بلوچ نے نئے تعمیر شدہ گیسٹ ہاؤس، اکیڈمک بلاک اور گرلز ہاسٹل کی توسیع، کیمپس ڈائریکٹر کی رہائش، واٹر ٹینک اور کیمپس میں پارکنگ شیڈ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پرڈائریکٹر بہاولنگر کیمپس ڈاکٹر رفاقت علی نے بتایا کہ تدریسی میدان میں بہاولنگر کیمپس کی کامیابی اور ترقی کے منصوبے ڈاکٹر انجینئر پروفیسر اطہر محبوب کی قیادت کی بہتر ین مثال ہیں۔ گزشتہ تین سالوں میں کیمپس میں طلباء کی تعداد 1900 سے بڑھ کر 8500 ہو گئی ہے اور فیکلٹی ممبران کی تعداد میں نمایاں اصافے کے بعد تعداد105 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بہاولنگر کیمپس میں تدریس کا معیار بہترین ہے اور طلباءو طالبات کو تمام میسر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں ظفر عباس ایڈیشنل رجسڑار بہاولنگر نے کیپمس کی کاردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر رفاقت علی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس وقت بہاولنگر میں یونیورسٹی کے دو کیمپس قائم ہیں اور طلباء کے شاندار تعلیمی رجحان کی وجہ سے وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق نئے شعبے قائم کیے گئے ہیں۔

فیکلٹی کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب الطاف خاں بلوچ نے بہاولنگر کیمپس میں سٹوڈنٹس اور فکیلٹی ممبران کے نمایاں اضافہ کو سراہا اور کیمپس کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیاکہ بہاولنگر کیمپس میں دیگر پراجیکتس جلد مکمل کئے جائیں اور کیپمس کی بہتری کے لیئے تمام اقدامات کئے جائیں تاکہ طلبا و طالبات کو مزید سہولیات میسر ہوں ۔ \378

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں