وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات

2لاکھ سے زائدامیدواروں کے لئے ملک بھر میں امتحانی مراکز اورعملہ نے پہلے روزخوش اسلوبی سے ذمہ داریاں سرانجام دیں

ہفتہ 16 مئی 2015 20:09

بہاول نگر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء )ملک کے سب سے بڑے دینی مدارس کے نیٹ ورک وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات، 2لاکھ 60ہزار سے زائدامیدواروں کے لئے کراچی سے گلگت اور آزاد کشمیر میں امتحانی مراکز اورعملہ نے پہلے روزخوش اسلوبی سے ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ملک بھر کی طرح ضلع بہاولنگر میں بھی طلباء کے لئے 3اورطالبات کے لئے 17 سینٹرز قائم کردئیے ۔

جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر، جامعہ اسلامیہ صادقیہ منچن آباد اور جامعہ محمودیہ چشتیاں میں پرامن امتحانی سلسلہ شروع جمعرات تک جاری رہے گا۔منچن آباد میں وفاق المدارس کی جانب سے نگران اعلی( سپرنٹنڈنٹ) مفتی محمد نصراﷲ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفاف طرز امتحان وفاق المدارس کا امتیاز ہے اکابر کی نگرانی میں معیار تعلیم کے ساتھ ساتھ امتحانی نظام پر کوئی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔

(جاری ہے)

عصری تعلیمی اداروں کی طرح دفعہ 144لگائے بغیر ملک بھر میں ایک وقت اور ہی جیسے پرچہ جات کے تحت امتحان جمعرات تک جاری رہیں گے۔کسی بھی سنٹر میں نقل کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔مدارس کو جہالت کی یونیورسٹیاں قرار دینے والے احمق اور جاہل ہے۔مدارس ملک کی تعمیر وترقی کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ملک کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنانے میں ہمیشہ مدارس اور اہل مدارس نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والوں پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں