ٹریفک پو لیس کو موڑوے کی طرح منظم کردیا جائے گا‘ڈی ایس پی بہاولنگر

بدھ 10 جون 2015 12:42

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ٹریفک پو لیس کو موڑوے کی طرح منظم کردیا جائے گا ۔عوام کی تر بیت کے لیئے ٹریفک ایجو کیشن پلان تر بیت دیا جائے گا اب ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے عوام کو صرف سرکاری ٹکٹ ادا کرنے پڑیں گے ۔روڈ کرپشن اور منتھلی لینے والے اہلکاروں کو شکایت پر محکمانہ انکوئری کے بعد ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑیں گے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ہم کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

بہاولنگر میں تعینات ہونے والے نئے ڈی ایس پی ٹریفک را نا محمد اسلم نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ڑیفک پولیس کی بہتری کے لئے کیئے جانے والے اقدامات کو ٹریفک پولیس کو نیگ شکون قرار دیا جائے گا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ رانا محمد اسلم بہالنگرضلع میں بطور ایس ایچ او متحدہ تھانہ جات میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوا چکے ہیں اور 1993کے پی سی ایس انسپکٹر بھرتی ہیں اور ایس پی کے عہدے کے لئے جلد ترقی یاب ہو جائیں گے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں