بہاولنگر‘فائر نگ اور لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے

بدھ 22 جولائی 2015 12:16

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء)فائر نگ اور لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے ایک شدید زخمی تفصیل کے مطا بق چک نمبر35تھر ی آر میں زمین سے چارے وغیرہ لے کر آنے والا نوجوان قدیر ولد اصغر کو مخالفین نے معمولی رنجش پر تیز دھار آلہ سے شدید زخمی کر دیا جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال داخل کروادیا گیاعلاقہ 53فتح کے قر یب شبیر نامی تیکسی ڈرائیور میاں چنوں کا رہائشی تھادو نامعلوم ملزمان مسافر کے روپ میں اس کو چشتیاں کی طرف لے آئے اور اس کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا تھانہ بخشن خان پولیس نے نعش قبضہ میں لے کاروائی شروع کر دی اور مقتول کے والد منیر کی رپوٹ پر نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروئی شروع کر دیایک اور واقع میں محبوب کالونی میں حقیقی بھائی نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے بھائی کو قتل کر دیاساجد رحمانی کااپنے بھائی عاقب کے ساتھ نامعلوم وجوہات کی بناپر جھگڑ ا تھاجس پر عاقب نے چھریوں کے وار کر کے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھانہ سٹی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیوپہنچا دیااور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا پولیس نے مقتول کے والد رفیق کی رپوٹ پر مقدمہ درج کر لیاعلاقہ نور پورہ میں بیماری سے تنگ آکرایک آدمی نے ریلوے پل سے کود کر خودکشی کر لی بیان کیا گیا ہے مستری شر یف عرصہ درازسے بیماری میں مبتلا تھااور غر بت کی وجہ سے اپنا علاج نہیں کروا سکتا تھاجس نے بیماری سے تنگ آکرریلوے پل سے چھلانگ لگا دیاور زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں