بہاولنگر ،حادثات اور خودکشی کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق ،3 عورتوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے

پیر 10 اگست 2015 19:26

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) بہاولنگر میں حادثات اور خودکشی کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ3 عورتوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو ہارون آباد روڈ چشتیاں کے قر یب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد انور ،یوسف،خدیجہ بی بی،حاجران بی بی،اور عائشہ زخمی ہو گئی جن کو طبی امداد کے لئے قر یبی ہسپتال داخل کروادیا گیا۔

خودکشی کے مختلف واقعات میں چک نمبر 23گجیانی میں نوجوان عرفان نے بیوی کے اپنے ماں باپ کے گھر چلے جانے سے دلبرداستہ ہوکر زہر یلی گولیا ں کھا لیں، ایک واقع میں بھٹہ کالونی کے گلزار حبیب اور عمران نے گھر یلو حالات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لیں، جس سے عمران زندگی کی بازی ہار گیا گلزار حبیب ،اور عرفان کو زیادہ حالات خراب ہو نے کی وجہ سے بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں