بہاولنگر‘ہارون آباد ‘خاتون فوڈ انسپکٹرکے دلیرانہ چھاپے،ٹوسٹار ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ

حسن محمود بیکرز کے خلاف 5ہز ار روپے جرمانہ اور پاکستان برگر پوائنٹ سمیت 5بڑے ہوٹلوں کو غیر معیاری،مضر صحت اور ناقص کھانوں کی فروخت کے باعث سیل کردیا ہزاروں روپے مالیت کی غیر میعاری اشیاء خوردونوش تلف ‘ریز ریسٹورنٹ نے سیل سے بچنے کیلئے ہوٹل کو تالے لگا لئے

اتوار 30 اگست 2015 12:26

بہاولنگر۔ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) خاتون فوڈ انسپکٹرکے دلیرانہ چھاپے،ٹوسٹار ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ ،حسن محمود بیکرز کے خلاف 5ہز ار روپے جرمانہ اور پاکستان برگر پوائنٹ سمیت 5بڑے ہوٹلوں کو غیر معیاری،مضر صحت اور ناقص کھانوں کی فروخت کے باعث سیل کردیا۔ہزاروں روپے مالیت کی غیر میعاری اشیاء خوردونوش کو تلف کردیا۔

ریز ریسٹورنٹ نے سیل سے بچنے کے لئے ہوٹل کو تالے لگا لئے۔ہوٹلز ایسوسی ایشن کے کارکنوں نے خاتون افسر کی گاڑی پر حملہ ،ڈرائیور راشدہ بتول کے حکم پر گاڑی بھگا کر لے گیا۔غیر معروف ہوٹلز ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ گورٹمنٹ کے چٹی دلالوں کے ذریعے خاتون افسرراشدہ بتول پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کے حکم پرصوبائی دارالحکومت لاہور کی طرح بہاولنگر ضلع میں غیر معیاری،مضہر صحت اور ناقص کھانوں کی فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن آپر یشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریزپرائسز ویٹ اینڈ میئر منٹ ( فوڈ انسپکٹر )راشدہ بتول نے محدود انتظامیہ کے ہمراہ شہر کی اہم شاہراؤں پر قائم چار ہوٹلوں اور ایک مشہور حسن محمود بیکرزکو مضہر صحت اشیاء خوردونوش وکھانوں کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث کاروائی کے دوران انہیں سیل کردیا۔بوائز ڈگری کالج روڈ پر واقع ٹوسٹار ریسٹورنٹ میں انتہائی ناقص خوراک ،انتظامات کے باعث سیل کرنے سمیت ریسٹورنٹ کے ملازم نجیب الرحمن کو موقع سے پکڑکر تھانہ بی ڈویژن پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے مالک شاہد محمود پر بھی مقدمہ درج کروا دیا۔

ہارون آباد روڈ پر واقع حسن محمود بیکرز کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 5ہزار روپے کا جرمانہ اور اسے سیل کردیا گیا۔اسی طرح ستلج پارک روڈ پرپاکستان برگر پوائنٹ سمیت 5ہوٹلوں پرموجود ڈیڑھ من مائینز،تین کلو چربی ،غیر معیاری رائس سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کو موقع پر تلف کردیا۔خاتون افسر نے غیر معیاری ہوٹلوں پر چھاپے کے دوران اپنے ہمراہ ایک سیکورٹی گارڈ ،اسسٹنٹ انڈسٹریزرانا نعیم ،محمد اشرف سمیت 5سول اہلکاروں کے ہمراہ قاسم روڈ چوک،بلدیہ روڈ ۔

ستلج پارک روڈ،کالج روڈ اور ہارون آباد روڈ پر چھاپے مارے۔ خاتون فوڈ انسپکٹر کی جانب سے کاروائی کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں شہری اکٹھے ہوئے گئے جبکہ شہریوں کی جانب سے خاتون افسر کی کاروائی مضہر صحت کھانوں کو تلف کروانے پر خیر مقدم کیا ۔شہری حلقوں کی جانب سے مضہر صحت کھانا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو بے حد سراہا ہے ۔شہریوں کی جانب سے فضاء میں زندہ باد شہباز شریف ،ڈی سی او حیدر اقبال اوررا شدہ بتول کے نعرے گونج اٹھے۔

حسن محمود بیکرز کو سیل کرنے کے بعد واپس جانے کے دوران ہوٹلز ایسوسی ایشن کے بپھرے ہوئے افراد کی جانب سے راشدہ بتول کی گاڑی پر حملہ کرنے کی کوشش گاڑی بھگانے کی وجہ سے ناکام ہوگئی ۔اس سے قبل تھانہ صدر کے سامنے پاکستان برگر پوائنٹ کے مالک اور اس کے حواریوں کی جانب سے مذاہمت کرنے پر شہریوں نے تھانہ صدر کے سامنے روڈ بلاک کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،ڈی سی او حیدر اقبال اور خاتون افسر راشدہ بتول کے حق میں نعرہ بازی کی ۔

سڑک بلاک ہونے کے بعد تھانہ اے ڈویژن پولیس کے حکام نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کرلئے ۔ راشدہ بتول نے صحافیوں سے بات چیت کرتے کہا کہ مذکورہ ہوٹلوں پر صفائی کے ناقص انتظامات اور گٹر کے اوپر کھانے کی تیاری ،باروچی کے اپرن کے بغیر ،نیلے رنگ کے ڈرم میں اشیاء خوردونوش کا ذخیرہ ،غیر معیاری مصالحے استعمال کرنے اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث انہیں اپنی نگرانی میں سیل کروا ہیں۔

ناجائز منافع خور وں سمیت مضہر صحت کھانوں کی فروخت کرنے پر کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ہم سب کا پاکستان اس وقت صحت مند ہوسکتا ہے جب اس کا ایک ایک شہری صحت مند ہوگا ۔شہریوں کو ناقص کھانا فروخت کرنے تک دوالے مافیا کوفوڈ ایکٹ 1960کے تحت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی و سرکاری پریشر میں آنے کی بجائے کاروائی جاری رکھوں گی جب تک بہاولنگر ضلع میں ان کی تعیناتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں