ہارون آباد میں ٹرک کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں ٹیچر اور 5 بچے جاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی

پیر 31 اگست 2015 18:21

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ہارون آباد میں ٹرک کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں ٹیچر اور 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق بہاول نگر کے علاقے ہارون آباد کے نواحی گاؤں 43 تھری آر میں ٹرک کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں ٹیچر سمیت 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ٹیچر اور بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیادوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں