ہسپتالوں کی نج کاری غریب مریضوں پر مفت علاج کے دروازے بند کرنے کیمترادف ہے، ڈاکٹر ریاض

علاج معالجہ غریب عوام کی دسترس سے باہر ،سرکاری ہسپتالوں سے ریلیف مل رہا ہے فیصلہ واپس لیا جائے

جمعہ 11 ستمبر 2015 21:50

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) بھکر سمیت پنجاب کے دس اضلاع کے ہسپتالوں کی نج کاری کا اقدام غریب مریضوں پر مفت علاج معالجہ کے دروازے بند کرکے مترادف ہے حکومت فوری طور پر اس فیصلہ کو واپس لے یہ بات پی ایم اے کے ضلعی صدر یورالوجسٹ ڈاکٹر محمد ریاض خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کے کمیٹی روم میں میڈیا سے گفتگو میں کہی اسموقع پر پی ایم اے کے ضلعی سرپرست آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عتیق الرحمن قریشی ،فزیشن ڈاکٹر ثناء اللہ خان ،سرجن ڈاکٹر خالد اسراں ،ڈاکٹر محمد خان نیازی ،ڈاکٹر احسان اللہ خان بوری خیل ،ڈاکٹر محمد ارشد اولکھ اور ڈاکٹر آصف نواز سامٹیہ بھی موجود تھے ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ضلع بھکر سمیت پنجاب کے دس اضلاع کے ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ بھکر ایک پسماندہ ضلع ہے اور پہلے ہی علاج معالجہ غریب عوام کی دسترس سے باہر ہے اور سرکاری ہسپتالوں سے ریلیف مل رہا ہے اگر حکومت نے ضلع بھکر کے ہسپتالوں کی نجکاری کی تو ان کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہو گی انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اس ظالمانہ فیصلہ کو فوراً واپس لے ہم حکومت کے اس نجکاری فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ اسلام آباد میں نہتے اور پر امن ڈاکٹرز کو اپنا حق ماننے پر جس طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور جس طرح ان پر لاٹھی چارج کیا یہ حکومت کا بزدلانہ اقدام تھا جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور اپنی ڈاکٹر کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ ضلع بھکر میں ڈاکٹر کی محکمانہ ترقی کے بعد ابھی تک نئے سکیل کے مطابق تنخواہ نہیں دی جارہی جس پر تمام ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں اور ضلع حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کا بجٹ ریلیز کریں بصورت دیگر اگلا لائحہ عمل ایک ہفتہ میں طے کیا جائے گا ۔

`

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں