بہاولپور چیمبر آف کامرس میں ترکی کے اشتراک سے وومن ان پاورمنٹ کے حوالہ سے تقریب

پیر 2 نومبر 2015 21:22

بہاولپور ۔ 2 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 نومبر۔2015ء) بہاولپور چیمبر آف کامرس میں ترکی کے حکومتی ادارہ ڈویلپمنٹ کارپوریشن اجنسی کے اشتراک سے وومن ان پاورمنٹ کے حوالہ سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ترکی سے آئے ہوئے مہمان مصظفی گرے ،سابق صدر وومن چیمبر آف کامرس شیریں ارشد ، صدر وومن چیمبر آف کامرس بہاولپور عائشہ عمر ،صدر وومن چیمبر آف کامرس ملتان معصومہ صبطین ،پیٹرن ان چیف یونائٹڈبزنس گروپ محمد منیر ،صدر یو بی جی میاں محمد ادریس ، امیر جماعت اسلامی پنجاب و ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم اختر، راہنماء پی ٹی آئی فوزیہ قصوری ، بہاول نگر سے اعجاز الحق کی نمایندہ ایم پی اے کے علاوہ بہاولپور سمیت ملک کے دیگر شہروں جن میں اسلام آباد م کراچی ، لاہور ، فیصل آباد ، سیالکوٹ اور دیگر سے خواتین اور بزنس کمیونٹی کی ایک بری تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمانوں کو بہاولپور میں تیار کی جانے والی ثقافتی اشیاء جن میں آر کے کام والے ڈوپٹے ، کھڈی پر تیار کی گئی چادریں ، گوٹہ کناری کے تیار ملبوسات اور دیگر کے بارے معلومات کے ساتھ ساتھ ان ثقافتی کاموں کو کرنے والی ہنر مند خواتین سے بھی ملاقات کرائی گئی ۔اس موقع پر ترکی کے مہمان مصطفی گرے نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان بھائی چارے کے تعلقات عرصہ دراز سے قائم ہیں اور دو طرفہ ترقی کے لیے دونوں ممالک مل جل کر کام کر رہے ہیں ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی کا حکومتی ادارہ TIKAبہاولپور میں 125خواتین کو ہنر مند بنانے اور ان کے ہاتھوں کی تیار کردہ پراڈکٹ کو ترکی میں بھی پرموٹ کرنے کے لیے امداد فراہم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ترکی خواتین کے لیے دنیا بھر میں پچاس سے زائد ممالک میں تعلیم ، صحت ، ثقافت اور دیگر شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے تاکہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنے ملک و قوم کے لیے فعال کردار ادا کرسکیں ۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر سید وسیم اختر کا کہنا تھا کہ خواتین کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر اکھتے ہو کر کام کرنا خوش آیند ہے اور اگر اسی طرح سے ملک کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں مل کر کام کرتی رہیں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا میں دیگر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا نظر آئے گا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کی راہنماء فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف خواتین ان پاور منٹ کے سلسلے میں دیگر تمام سیاسی جماعتوں کی طرح خواتین کی تعمیر و ترقی پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے اس اس سلسلے میں بہاولپور وومن چیمبر کی کاوش قابل تحسین ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خواتین کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ شانہ بشانہ ملک کر کام کر رہی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر وومن چیمبر آف کامرس شیریں ارشد کا کہنا تھا کہ بہاولپور میں وومن چیمبر گزشتہ کئی سالوں سے خواتین ان پاورمنٹ پر کام کر رہا ہے اور اس سلسلے میں جنوبی پنجاب سی تعلق رکھنے والی سینکروں خواتین کو ہنر مند بنانے اور ان کے ہاتھوں سے تیار ہونے والے اشیاء کو دنیا بھر میں تعارف کر چکے ہیں ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہاولپور میں آج وومن چیمبر کی بدولت خواتین اپنے ہنر کی وجہ سے نہ صرف اپنے گھر کو چلانے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں بلکہ ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافے کا باعث بننے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یو بی جی کے پیٹرن ان چیف محمد منیر نے کہا کہ وومن چیمبر کے مرکزی انتخابات 30دسمبر کو کراچی میں منعد کرائے جائیں گے جن میں زیادہ سی زیادہ خواتین ممبر ز شرکت کریں تاکہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ آگے اانے کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں