بہاولنگر ‘ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل کی ٹکر‘ساس بہو جاں بحق

اتوار 20 دسمبر 2015 17:56

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء )سامنے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل کی ٹکر۔ حادثے میں ساس بہو جاں بحق ۔ایک معصوم بچی اور موٹرسائیکل چلانے والا شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقہ کھاٹاں کے علاقہ میں ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو خواتین جو آپس میں ساس بہو تھیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ موٹرسائیکل چلانے والا اور ایک معصوم بچی شدید زخمی ہوگئیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکو 1122موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا جہاں انکی حالت خطر ے سے باہر جبکہ تھانہ ڈونگہ بونگہ نے ٹریکٹر ٹرالی کوقبضہ میں لیکر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں