بہاول نگر،فرنیچر کے کارخانے میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر اتوار 24 جنوری 2016 11:19

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری۔2016ء ) بہاول نگر میں فرنیچر کے ایک کارخانے میں لگی آگ کو دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد بجھادیا گیا۔ آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 بہاول نگر کے مطابق چوک فوارہ کے قریب فرنیچر کے ایک کارخانے میں آگ لگ گئی ، آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے دور تک دکھائی دے رہے تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر دوگھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں