بہاولنگر‘ ڈی پی او شارق کمال صدیقی کا تھانہ جات کی انسپکشن اور تھانہ سطح پر کھلی کچریوں کے انعقاد کا فیصلہ

پیر 1 فروری 2016 13:35

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے بہاولنگر پولیس میں عوامی رسائی بڑھانے اور انصاف عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔تھانہ صدر بہاولنگر میں کل ڈی پی او شارق کمال صدیقی کھلی کچری لگانے سمیت تھانہ کی انسپکشن کریں گے ۔ایس ایچ او شفاقت علی ڈھلوں نے ڈی پی او کو سلامی پیش کئے جانے کے تمام اقدامات مکمل کرلئے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی پی او شارق کمال صدیقی نے تھانہ جات کی انسپکشن اور تھانہ سطح پر کھلی کچریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا تاکہ عوام کو انصاف ان کی دہلیز تک فراہم کیا جاسکے ۔اس اثناء میں سب سے پہلے تھانہ صدر بہاولنگرمیں ڈی پی او شارق کمال صدیقی کا دربار لگایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

کل شارق کمال صدیقی تھانہ صدر کی انسپکشن کرنے سمیت کھلی کچری لگا کر عوامی سائلین کی شکاتیں سن کر موقع پر احکامات جاری کریں گے تاکہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او شفاقت علی ڈھلوں نے ڈی پی او کی آمد کو چار چاند لگانے کے لئے تھانہ میں آمد کے دوران پولیس کے چاک و چوبند دستے کی طرف سلامی پیش کئے جانے کا بھی اہتمام کیا ہے ۔تاہم مذکورہ تھانہ میں نفری کمی کی وجہ سے سلامی پیش کئے جانے پر پولیس نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پولیس لائن سے اہلکاران کو طلب کرلیاگیاہے۔

تاہم ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر سمیت عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ڈی پی او شارق کمال صدیقی کی جانب سے دفتر ڈی پی او سے باہر تھانہ سطح پر کھلی کچری اور انسپکشن کے سلسلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شارق کمال صدیقی کی جانب سے ایسے اقدامات اٹھانے سے پولیس گراف بلندی کی طرف جانے کے ساتھ ساتھ پولیس حکام کی کارکردگی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں