حکومت عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی پریقین رکھتی ہے ‘ڈی سی او بہاولنگر

جمعہ 4 مارچ 2016 14:17

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء)حکومت عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی پریقین رکھتی ہے ،وزیراعلی پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث گورنمنٹ ہسپتالوں کی حالت زار بہتربنائی جارہی ہے ۔مستحق مریضوں کے لئے محکمہ سوشل ویلفیئرکا عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈی سی او سید حیدر اقبال نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر کے ہنگامی دورہ کے موقع پر ایمرجنسی،ٹی بی ،ڈینگی وارڈ سمیت دیگر وارڈز میں موجود مشینری اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ کے موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور سٹاف کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں عوامی سہولیات کے پیش نظر جدید مشینریوں اورصحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے صفائی کے انتظامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ۔ہسپتال میں نئے بلاکس کی تعمیر جاری ہے جن میں اسپیشلسٹ سرجنز ،پروفیسر ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں