بہاولنگر،ہارون آباد‘مختلف واقعات وحادثات میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک‘ دو فرار

اتوار 24 اپریل 2016 14:26

بہاولنگر،ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) مختلف واقعات وحادثات میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک دو فرار‘ چشتیاں کے قر یب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک نوجوان جان کی بازی ہا ر گیا چار ون آر کی ش نے بھائی سے جھگڑا کر کے سپرے پی لی تفصیل کے مطا بق چک نمبر 142سیم نالہ کے قر یب ڈاکو ناکہ لگائے ہو ئے تھے مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ایک اور واقع میں چشتیاں کے قر یب موٹر سائیکلوں کے تصادم میں شہروز نامی نوجوان جانبحق جبکہ شاہد نامی نوجوان زخمی ہو گیا جس کو بہاولپور ریفر کر دیا زخمی نوجوان فقیروالی کے معروف صحافی جنرل سکریٹر ی سٹی پر یس کلب ڈاکٹر ظفر اقبال کے قر یبی عزیز ہیں اسی طر ح چک نمبر چار ون آر کی رہائشی ش نے اپنے بڑے بھائی رحمن سے جھگڑ کر سپرے پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اس کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو داخل کر و ا دیا گیا جہاں پر اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں