بد احتیاطی اور قانون کی خلاف ورزی شدید نقصان کا باعث بن سکتی ہے‘ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر

منگل 17 مئی 2016 12:05

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) بد احتیاطی اور قانون کی خلاف ورزی شدید نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرمرزاصدیق تفصیلات کے مطابق سول ڈ یفنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع بھر میں گیس ری فلنگ ، آگ سے بچاؤ کے انتظامات اور خلاف قانون مختلف کاروبار جن سے کسی قسم کا ایسا نقصان ہو جو عوام کی اکثریت کے لئے تباہی کا باعث بن سکتا ہو ، کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے تحت صرف بہاولنگر میں 6سے زائد ایسی دکانوں کو سیل کر کے پولیس کو رپورٹ کر دی گئی جو گیس ری فلنگ کے کاروبار میں ملوث پائی گئیں اس حوالے سے مرزا صدیق نے خبریں سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ کوئی بھی ایسا کاروبار یا کام جو قانون کے خلاف ہو یااس میں بد احتیاطی کے باعث کسی قسم کا نقصان پہنچنے کا احتمال ہو اسکے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے سول ڈیفینس ڈیپارٹمنٹ ڈی سی او بہاولنگر کے زیر ہدایت اپنہ ذمہ داریاں جانفشانی اور محنت سے جاری رکھے ہوئے ہیں -

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں