ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگرانتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی مریضوں کے لواحقین کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی
منگل 17 مئی 2016 12:06
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگرانتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کے سبب مریضوں کے لواحقین کے لئے بنائے گئے مہمان خانہ کی عمارت ہونے کے با وجود لوگ جھلستی گرمی میں پلاٹوں اور بینچوں پر بیٹھنے پر مجبور ،انتظامیہ کی غفلت کے باعث اس مہمان خانہ کی عمارت پر زنگ آلود تالے لگے نظر آتے ہیں-تفصیلات کے مطابق پانچ سال قبل ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میں آرام گاہ برائے لواحقین مریضاں تعمیر کی گئی،لاکھوں روپے مالیت سے تعمیرہونے والی اس بلڈنگ کا مقصد دور دراز سے مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے لواحقین کو آرام کی غرض سے مناسب جگہ مہیا کرنا تھا،،مگر اسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے آرام گاہ کی تزین و آرائش کے لئے لگایا گیا سامان،اے سی ،ٹی وی اور فرنیچر وغیرہ ،غائب ہو چکے ہیں، دروازاں پر لگے زنگ آلود تالے انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،سینکڑوں میلوں دور سے آئے ہوئے لواحقین آگ برساتی دھوپ میں کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پلاٹوں میں لیٹنے پر مجبور ہیں، مناسب سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی عیادت اور تیمار داری کے لئے آنے والے افراد جراثیم زدہ ماحول میں کھلے پلاٹوں اور بینچوں پرہی دستر خوان لگا کر کھاناکھاتے دکھائی دیتے ہیں,تپتی زمین پربے یارو مددگار لیٹے ہوئے افرادکو دیکھ کر ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں انتظامیہ نام کی کسی چیز کا وجود نہیں ہے،اعلی ترین سہولیات کے دعوے دارباب اختیار کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے،،ضرورت اس چیز کی ہے کہ فی الفور اس آرام گاہ کی تزین وآرائش کر کے اس کو بحال کیا جائے تاکہ دور دراز سے آئے ہوئے لواحقین کو مناسب سہولیات دستیاب ہوں-
بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بہاولنگر بستی سائیاں والی کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی ،محنت کش نوجوان جاں بحق
محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی کی شدت میں اضافے
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
قاسم روڈ یوٹیلٹی سٹور نے ضلع بہاولنگر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے
رمضان میں سب سے زیادہ سیل کرنے والے یوٹیلٹی سٹوروں میں ضلع بہاولنگر کی پہلی پوزیشن
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی کی شدت میں اضافے کی نوید سنادی
بہاولنگر، دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے ایک شخص قتل ،5 زخمی
بہاولنگر میں راستے کے تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 3، زخمی
ضلع کے چولستان سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ طوفانی بارش ،ژالہ باری
کسانوں سے سستی گندم خرید کر خفیہ گوداموں میں ذخیرہ کی جارہی ہے اور پھر یہی گندم مہنگے داموں فلور ملز ..
حکومت کی جانب سے عوام کو ایک اور ریلیف ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جارہی ہے
بہاولنگر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا