ہومیو پیتھک کونسل کے سیاسی عمل میں متنازعہ اور کرپشن سکینڈل میں ملوث ڈاکٹر ناصر چوہدری نے صدارتی امیدوار کی حیثیت میں بہاولنگر دورے شروع کردئیے

Malik Usman ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:31

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) ہومیو پیتھک کونسل کے سیاسی عمل میں متنازعہ اور کرپشن سکینڈل میں ملوث ڈاکٹر ناصر چوہدری نے صدارتی امیدوار کی حیثیت میں بہاولنگر دورے شروع کردئیے ۔ہومیو پیتھک کونسل اسلام آباد کے بہاولنگر میں رجسٹرڈ ووٹروں نے ڈاکٹر ناصرچوہدری کے سابقہ دور صدارت میں ممبران کے حقوق سلب کرکے کرپشن کو فروغ دینے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

ہومیو پیتھک کونسل کے ممبران نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکو،چور اور لٹیرے کی سوچ رکھنے والے امیدوار کی الیکشن میں ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔تفصیل کے مطابق ہومیوپیتھک کونسل اسلام آباد کے انتخابات رواں سال کے آخر میں متوقع ہیں۔بہاولنگر اس حوالے سے ممبران کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب ہے ۔انتخابی مہم کے حوالے سے ہومیو پیتھک کونسل اسلام آباد کے سابقہ صدر ڈاکٹر ناصر چوہدری نے بہاولپور کے بعدبہاولنگر میں دورہ شروع کیا تو اس دوران بالخصوص بلدیہ روڈ،چشتیاں روڈ اور سرکلر روڈ پر واقع ہومیوپیتھک سٹور مالکان ،کالجز انتظامیہ و ممبران کے گھروں میں مشاورتی ملاقات کے لئے گئے تو وہاں پر اکثریتی ممبران کی طرف سے شدید ردعمل اور ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ممبران نے امیدوار صدر پر عیاں کیا کہ اس کے سابقہ دور اقتدار میں کالجز رجسٹریشن اور لائسنس اجراء پر کرپشن کو کھلے عام فروغ دیا گیا جبکہ ممبران کی فلاح و بہبود کی بجائے مال کماؤ مہم کو ترجیہی دی گئی ۔اس موقع پر بلدیہ روڈ اور سرکلر روڈ کے ممبران نے مشترکہ ملاقات کے دوران ڈاکٹر ناصر چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر اور بہاولپور کے ممبران نے متحد ہوکر فیصلہ کیا ہے کہ لوٹ مار اور انتقامی سوچ رکھنے والے کسی بھی امیدوار کو اقتدار کے لئے چور راستہ فراہم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہاولنگر میں وہ اپنی انتخابی مہم کو خیر آباد کہہ دیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو ممبران مشترکہ طور پر شہر بھر میں مخالفت اور سابقہ کرپشن کو عیاں کرنے کے لئے بینر سمیت دیگر تشہیری مہم چلانے کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے ممبران کو اکٹھا کرکے الیکشن میں حصہ لینے پر نااہل کروانے پر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں