فورٹ عباس،فیصل آباد جانے والی بس نے مو ٹر سائیکل کو کچل دیا،دوبھائی موقع پرجاں بحق

جمعرات 26 مئی 2016 17:16

فورٹ عباس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) فورٹ عباس سے فیصل آباد جانے والی بس نے مو ٹر سائیکل کو کچل دیا دو حقیقی بھائی سفیان اور اکبر علی موقع پر جاں بحق ، ان کے بھائی کی ایک دن بعد شادی تھی جس کی خریداری کے لیے وہ شہر آئے ہوئے تھے شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا فوت ہونے والے چک نمبر 172سیون آر کے رہائشی تھے نیو چوہدری بس سروس اس روڈ پر خونی سروس بن چکی ہے درجنوں گھر وں کی چراغ ان نامکمل بسوں کی نذر ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

سڑکوں پر چلتی ٹیڑھی ، ٹوٹی پھوٹی متعدد سالوں سے ان گاڑیوں میں بہتری پیدا نہ کی گئی جس کے باعث اب یہ گاڑیاں روڈ کی ضروریات پورا نہیں کر پاتی ہیں ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔دوسری بد قسمتی یہ کہ یہ روڈ نہایت خراب ہے خصوصاً دونوں اطراف نہایت ناگفتہ بہ ہیں جن کی طرف نہ محکمہ شاہرات اور نہ ہی سیاسی قیادت نے کبھی توجہ دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں