ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر صغیر گجرنے نیا دورسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبد القیوم گواریہ کا چیف ٹیکنیشن رانا اعظم اور سنٹری انسپکٹر عمران ساجد کے ہمراہ عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مضرصحت پھل فروٹ سبزیاں فروخت کر نے والوں کے خلاف کر یک ڈوان کیاتفصیل

Malik Usman ملک عثمان پیر 30 مئی 2016 13:12

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی۔2016ء ) ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر صغیر گجرنے نیا دورسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبد القیوم گواریہ کا چیف ٹیکنیشن رانا اعظم اور سنٹری انسپکٹر عمران ساجد کے ہمراہ عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مضرصحت پھل فروٹ سبزیاں فروخت کر نے والوں کے خلاف کر یک ڈوان کیاتفصیل کے مطا بق کچھ دنوں سے عوامی شکایت تھی رمضان کی آمد آمد ہے مگر بازاروں میں دوکان دار ریڑھی بان ٹھیلے والے دوکان دار گلے سڑے مضر صحت پھل فروٹ اور سبزیاں فروخت کرتے ہیں اور شہر میں چائے کے ہوٹلوں سمیت روٹی کے ہوٹلوں پر صفائی ناقص ہے جس پر ڈی ڈی او ہیلتھ ہارون آباد ڈاکٹر عبد القیوم گواریہ نے اپنے عملے رانا اعظم،عمران ساجد ،مولوی ندیم کے ہمراہ گیسڑو کی وباء سے بچنے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جس میں کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت پھل ،سبزیاں ،جعلی مشروبات ودیگر سموسے پکوڑے فروخت کر نے والے اور ہوٹلوں پر ناقص صفائی پر جر مانہ کیا اور ان کو سخت ترین وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطا بق اپنا کاروبار کر یں تاکہ بیمارویوں سے بچا جا سکے پولیوکے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مختلف بنیادی مر کز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹروں کا دورہ بھی کیا ہے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیوکے قطرے پلا رہی ہیں پولیوجیسی بیماری کو ہر صورت میں ختم کیا جائے گیا اس میں آپ لوگوں کا ساتھ بھی ضروری ہے اپنے بچوں کو پولیوسے بچاؤکے قطرے لازمی پلائیں تاکہ آپ کا بچہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکے ڈاکٹر عبد القیوم گورایہ کانام ایک محنتی آفیسر کے طور پر جا نا جا تا ہے عوامی سماجی حلقوں نے انکی بطور ڈی ڈی او ہیلتھ تعیناتی کو سر اہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں