نواز شریف صرف وزیر اعظم پاکستان نہیں بلکہ اس قوم کے محسن بھی ہیں‘میاں شوکت علی لالیکا

منگل 31 مئی 2016 14:08

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں شوکت علی لالیکا کی جانب سے مرکزی عیدگاہ جامعہ رضا مصطفے میں وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے حوالے سے ایک دعا ئیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے میاں شوکت لالیکا نے کہا کہ نواز شریف صرف وزیر اعظم پاکستان نہیں بلکہ اس قوم کے محسن بھی ہیں ملک و قوم سے محبت کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہوگا کہ وہ بستر علالت پر بھی اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں انھوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کریں اس موقع پرممبر صوبائی کونسل ہمایوں بٹ نے نواز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا اصل خیرخواہ نواز شریف ہی ہے مقامی ایم پی اے رانا عبدالروف اور بار کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے-

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں