بہاولنگر ٹی ایم اے آفس کے سبزہ زار میںآ ر پی او ڈاکٹر احسان صادق کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد۔

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 3 جون 2016 14:08

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2016ء) بہاولنگر ٹی ایم اے آفس کے سبزہ زار میںآ ر پی او ڈاکٹر احسان صادق کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد۔ بہاولنگر آر پی او بہاولپور ڈاکٹر احسان صادق کی جانب کھلی کچہری کا انعقادجس میں ڈی ایس پی صدر سرکل سمیت پولیس آفسران ،پریس،اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ضلع بھر سے آئے سائلین اپنے اپنے مسائل کے حل کے لئے پیش ہوئے آر پی او احسان صادق نے موقع پر ہی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ آفسران کو احکامات جاری کیے جہاں رورل ایریا سے آئے لوگ اپنے مسائل بیان کرتے رہے وہاں وقفہ وقفہ سے (ن)لیگیوں کارکنان کی جانب سے کھلی کچہری کے دوران پولیس کی خوش آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا سب سے ذیادہ شکایات تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او کے خلاف کی گئیں اس موقع پر مقامی صحافیوں نے احسان صادق سے سوالات بھی کیے اور کھلی کچہری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا یہ کھلی کچہری ن لیگی کارکنوں کے لئے لگائی گئی ہے جو آتا ہے پولیس کی تعریف کر کے چلا جاتا ہے جس پر احسان صادق نے لیگی کارکنوں کو بیٹھ جانے کو کہا اورمزیدکہا کہ میں یہاں عوامی مسائل کے لئے آیا ہوں خوش آمد سننے نہیں آیاجو بھی آپ کے مسائل ہیں وہ پیش کریں آر پی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پولیس میں موجود ستر سالہ برائیاں آئندہ دو تین سالوں میں نظر نہیں آئیں گی کیوں کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام بھرتیاں میرٹ پر ہو رہی ہیں اور جرائم پیشہ عناصر سے فورس کو پاک کیا جا رہا ہے.انھوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انصاف کی فوری فراہمی ہے۔

(جاری ہے)

کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی برادشت نہیں کی جائے گی۔ سائلین اور عوام کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور ہر غریب کو انصاف اس کی دہلیز پر مہیا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں