پوری قوم اور فورسز دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ایک نقطے پر متحد ہیں‘ مقررین

ہفتہ 24 ستمبر 2016 13:19

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء ) مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری محمد ایوب عالم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا ناسور کسی صورت قابل قبول نہیں ،پوری قوم اور فورسز دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ایک نقطے پر متحد ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر طارق حفیظ جنرل سیکرٹری رابطہ فاؤنڈیشن بہاولنگر نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ امن کا مہینہ ہے اور اس ماہ میں ملک دشمن قوتیں مختلف حربے بہانوں سے انتشار ،تفریق اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے مصروف عمل ہوتی ہیں ۔

دہشت گرد کا کوئی مذہب یا دین نہیں ہوتا وہ انسانیت کا دشمن ہے جس کے خاتمے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا۔سید سمیع الحق بخاری میڈیا ایڈوائزر نیشنل ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان نے کہا کہ یہ ملک ،شہر اور معاشرہ ہمارا ہے اور اس کی حفاظت بھی ہمارا فرض ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے عوام اور مسلح افواج نے لا زوال قربانیاں دیں ،دہشت گردی کے ناسور سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فورسز کے شیر دل جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

طاہر کریم خان چیئرمین پاکستان جرنلسٹ ویلفیئر ٹرسٹ بہاولنگر نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ آخری مراحل میں ہے اور ہم دہشت گردی کو آخری سانسیں لینے پر مجبور کرنے والے پاک آرمی کے چیف کمانڈر جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام مسالک اور اقلیتی برادری کو بھی چاہئیے کہ وہ محبت اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھتے ہوئے پر امن ضلع کے امن کو قائم رکھنے کیلئے اپنا مئوثر کردار ادا کریں ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں