عاشورہ محرم ،حساس مقامات سمیت جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کیمرے نصب کر دیئے گئے ‘ ڈی سی او بہاولنگر

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 13:05

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔08 اکتوبر۔2016ء ) عاشورہ محرم کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 29 سکیورٹی کیمرے جلوس کے راستوں میں لگائے گئے ہیں جبکہ دس حساس مقامات پر بھی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔یہ بات ڈی سی او بہاولنگر محمد اظہر حیات نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کے معائنہ کے دوران کہی ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے بتایا کہ دو مقامات پر سٹیٹک آئی پیز(Static IP's) بھی لگائے گئے ہیں ۔جس سے پی آئی ٹی بی لاہور میں براہ راست جلوسوں کی نگرانی کی جاسکے گی اور ڈی سی او آفس کے مرکزی کنٹرول رو م میں بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوسوں کے راستوں میں تجاوزات ، عمارتی ملبہ ، بجلی ،ٹیلیفون کی بے ہنگم تاروں کو ہٹایا دیا گیا ہے اور صفائی ،فلڈ لائٹس ،سٹینڈ بائی جنریٹرز کا انتظام کیا گیا ہے۔عاشورہ محرم میں امن و امان ،یکجہتی اور اخوت کے ماحول کو برقرار رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں