بہاولپور اوربہاولنگر میں ٹریفک حادثات ٬ 6افراد جاں بحق٬14زخمی

جمعہ 4 نومبر 2016 11:46

بہاولپور/بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) بہاولپور اور بہاولنگر میں 2مختلف ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بہاول پور ایل پی نیشنل ہائی وے پر مسافر خانہ اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرک اور مسافر ویگن میں تصادم سے 4 مسافر جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بہاول پور وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ادھر بہاولنگر کے قریب ہارون آباد روڈ پر اڈا کھاٹاں کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے 2گدھا ریڑھیوں کو کچل دیا جبکہ حادثے میں 2افراد جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں