محکمہ انسداد دہشت گردی کی عارف والا میں کارروائی ،ْ کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار

بدھ 9 نومبر 2016 19:17

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء)محکمہ انسداد دہشت گردی نے بہاولنگر کے علاقے عارف والا میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں رمضان، بہادر، یعقوب اور یونس شامل ہیں جن کے قبضے سے بارودی مواد اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد بہاولنگر میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں