بہاولنگر، مضر صحت دودھ پینے سے 2افراد جاں بحق ، 2بچے ہسپتال منتقل

جمعرات 24 نومبر 2016 11:22

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں مضر صحت دودھ پینے سے 2افراد جاں بحق جبکہ دوبچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بہاولنگر کے نواحی چک نمبر 200مراد میں مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ان میں سے دو جانبر نہ ہو سکے۔ دودھ پینے سے متاثر ہونے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جن کا علاج جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نذیر احمد اور منوراں بی بی کے نام سے ہوئی جبکہ انکے دو بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں