بہاولنگر، 2مسافر وینوں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت2بچے جھلس کر جاں بحق ، 17افراد زخمی

جمعہ 13 جنوری 2017 22:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) 2مسافر وینوں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت2بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ 17افراد زخمی،زخمیوں کوریسکیو ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر اور عارف والاہسپتال میں منتقل کردیا۔دونوں ہسپتالوں میںبرن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے 7افراد کو لاہور ریفر کردیا ۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل،زخموں میں ایک ہی خاندان کے ساتھ 7افراد بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میںبہاولنگر سے عارف والا جانے والی مسافر وین میںگیس لیکج ہونے سے سلنڈر پھٹنے کے دھماکہ سے وین میں آگ لگا گئیں جس کے نتیجہ میں 6خواتین 2 بچوںسمیت13افراد جھلس گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر اور عارف والا کے ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمی ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 7افراد بھی شامل ہیں جبکہ دوسرے واقعہ میں مرلے بائی پاس کے قریب بولان کیری ڈبہ میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت2بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین خواتین سمیت4افراد شدید زخمی ہوئی ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں یاسمین زوجہ محمد یونس ،دو بچی قرہ العین اور2 سالہ رامین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں صغراں بی بی،نذیراں بی بی،رانی بی بی اور محمد شریف شامل ہے ۔متاثرہ ہونے والے خاندان قبولہ کے رہائشی تھی زخمیوں کو ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر منتقل کردیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث شدید جھلسنے والی5افراد کولاہور ریفر کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں