وفاقی حکومت کی جانب سے قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ‘اس تاریخی فیصلے سے قبائلی عوام کی70سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا

ْعوامی نیشنل پارٹی باجوڑایجنسی کے سینئر رہنماء حاجی نور خان درانی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 28 جنوری 2017 19:13

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی باجوڑایجنسی کے سینئر رہنماء حاجی نور خان درانی نے وفاقی حکومت کی جانب سے قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخی فیصلے سے قبائلی عوام کی70سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

نور خان درانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام گزشتہ70سالوں سے آئینی ، انسانی اور بنیادی حقوق سے محروم چلے آرہے ہیں او رجدید دور میں بھی قبائلی عوام اپیل، وکیل اور دلیل کے حق سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی آر فاٹا کے تمام مسائل کی جڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے سے فاٹا کے عوام کے ستر سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوجائیگا ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں