بہاولنگر ،خاتون نے دریائے ستلج کے پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی

بدھ 15 فروری 2017 21:06

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) نامعلوم خاتون نے دریائے ستلج کے پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔خاتون کی نعش ریسکو 1122نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میں پہنچا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بھوکا پتن دریائے ستلج کے پل سے 50سالہ نامعلوم خاتون نے چھلانگ لگا کرزندگی کا خاتمہ کرلیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی عمر پچاس سال ہے اور سر کے بل گرنے سے ہلاک ہوگئی جس کی نعش ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر پہنچا دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں