بہاولنگر،ٹریفک پولیس کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہر کے معروف شاہراہوںپر ٹریفک جام معمول بن گیا

بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار،پیدل چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 25 فروری 2017 19:03

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) ٹریفک پولیس کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہر کے معروف شاہراہوںپر ٹریفک جام معمول بن گیا۔ بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار۔ مین رفیق شاہ چوک میں رکشوں نے اپنا اڈا بنا لیا ۔پیدل چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس بہاولنگر کی نااہلی اور غفلت کے باعت اور نااہلی کے باعث معروف شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے شہر کی مین رفیق شاہ چوک میں رکشوں نے اپنا اڈا بنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے اکثرروڈ بلاک رہتا ہے بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے شہری شدید اذیت کا شکار ہورہے ہیں بازار میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری جانب ٹریفک پولیس کا اہلکار ڈیوٹی دینے کے بجائے قریب دوکانوں میں بیٹھے کا اپنا ٹائم پاس کرتے ہیں جس کی وجہ سے رفیق شاہ چوک میں مسلسل ٹریفک بلاک رہتی ہے ۔عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے ڈی پی او بہاولنگر لیاقت علی ملک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں