بہاولنگر، دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، نجی سکول کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ،ایک زخمی

جمعہ 3 مارچ 2017 20:40

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) ہارون آبادروڈ نادرادفتر کے سامنے دو موٹر سائیکل میں تصادم،حادثہ کے نتیجہ میں نجی سکول کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ،ایک زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد روڈنادرا دفتر کے سامنے تیزرفتار موٹر سائیکل سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جسکے نتیجہ میں نجی سکول کا سیکورٹی گارڈمحمد اکرم شدید زخمی ہوئی جس کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں