کھاد کی قلت سے پریشان کسان کھاد کے ڈیلر سے لڑ پڑے،دونوں جانب سے گھونسوں ، مکوں کا آزادانہ استعمال

جمعرات 20 جنوری 2022 13:11

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) کھاد کی قلت سے پریشان کسان کھاد کے ڈیلر سے لڑ پڑے،دونوں جانب سے گھونسوں ، مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں یوریا کھاد کی قلت تاحال برقرار ہے جس کی وجہ سے کسان پریشان دکھائی دیتے ہیں ، بہاولپور میں کاشت کار اور کھاد ڈیلر آپس میں لڑ پڑے اور اس دوران دونوں جانب سے گھونسوں ، مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔اس کے علاوہ دونوں گتھم گتھا گروپس نے ایک دوسرے کو اینٹیں بھی ماریں۔ کاشت کاروں نے ڈیلر پر الزام لگایا کہ کھاد ڈیلر لائن کے بغیر اور من پسند افراد کو کھاد تقسیم کررہاتھا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں