* کامرس نیوز*

آ* بہاولپور اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سٹیٹ بینک آف پاکستان بہاولپور کے باہمی اشتراک سے چھوٹے او ر درمیانے درجے کے کاروبار's SME کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی متعارف کردہ قرضہ جاتی سکیموں کے بارے میں ایک آگاہی سیمینار

پیر 18 نومبر 2019 22:56

I حا صل پو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) بہاولپور اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سٹیٹ بینک آف پاکستان بہاولپور کے باہمی اشتراک سے بہاولپور چیمبر میں چھوٹے او ر درمیانے درجے کے کاروبار's SME کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی متعارف کردہ قرضہ جاتی سکیموں کے بارے میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان بہاولپور کے چیف منیجرنجیب احمد بخاری ، ڈپٹی چیف منیجرعبید الرحمن خان، ٹریننگ منیجر (NIBAF)سید عمران رضا شاہ، ٹرینر سٹیٹ بینک ملتان عمران صدف،بہاولپور میں قائم تمام کمرشل بینکوں کے ہیڈز ، منیجرز و دیگر افسران بہاولپور چیمبر کے صدرجاوید اقبال چوہدری ،نائب صدر محمد الیاس خان، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی اور دیگر اراکین چیمبر شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف منیجر سٹیٹ بینک نے سٹیٹ بینک کی جانب سے SME's کے لیے متعارف کردہ قرضہ جاتی سکیموں کے بارے میں کہاکہ کسی بھی ملک کی صنعتی ترقی میں SMEکا کردار ناگزیر ہے اور سٹیٹ بینک کی وضع کردہ تعریف پر پور ا اترنے والی SME's ، بینکوںکے ذریعے قرضہ جاتی سکیموں سے فائدہ حاصل کر سکتی ہیں ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران صدف نے سٹیٹ بینک کی جانب سیSME'sکے لیے مختلف سکیموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ SME'sمختلف شرح سے تجدید ، ترقی اور توسیع ، نئے یونٹس کے قیام اور پاور پلاٹنس کے لیے ری فنانسنگ سکیمز دستیاب ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ SME'sکے لیے زرعی پیداوار کی سٹوریج جس میں زرعی گوداموں ، ویئر ہائوسز اور کولڈ سٹوریج کے قیام ، تجدید، ترقی اور توسیع کی سہولتوں کے لیے دستیاب ہے۔قابل تجدید توانائی کے لیے فنانسنگ کی سکیم کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قابل تجدید ذرائع سے 4KWتا 1000KWتک نیپرا کے قوائد کے مطابق اپنے استعمال یاڈسٹری بیوشن کمپنی کوفراہمی کے لیے بجلی پیدا کرنے والے پلاٹ کی تنصیب کے لیے یہ سکیم دستیاب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تمام سکیمیں 6%سالانہ کی شرح پر زیادہ سے زیادہ 10سال کی مدت کے لیے دستیاب ہیں۔کاروباری خواتین کے لیے ری فنانس اور کریڈٹ گارنٹی سکیم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ سکیم کاروبار سے منسلک خواتین کے لیے ہے جس میں نیا کاروبار شروع کرنے اور موجودہ کاروبار کو وسعت دینے کے لیے یہ سکیم حاصل کی جا سکتی ہے جس میںقرضہ کی حد 15لاکھ روپے ہے اور سالانہ شرح 5% اور اس سکیم میں قرض خواہوں کی شخصی ضمانت کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ کامیاب جوان اور ایکسپورٹ اورینٹڈری فنانس سکیم پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ SME'sسٹیٹ بینک کی جانب سے ان سکیموں سے بھر پور فوائد حاصل کر سکتی ہیں ۔ سیمینار کے آخر میں بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرجاوید اقبال چوہدری نے سیمینار منعقد کرنے پر سٹیٹ بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ سٹیٹ بینک گاہے بگاہے چیمبر سے وابستہ اراکین اور سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کی آگاہی اور ان کے لیے مختلف قرضہ جاتی سکیموں بارے مختلف سیمینار ز کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی صنعتی ، تجارتی و معاشی ترقی اور علاقے کی معیشت کی بڑھوتری کے لیے SME'sاپنا مثبت اور بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ علاقے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی سکیموں سے اراکین چیمبر اور دیگر بزنس کمیونٹی ضرور مستفید ہونگی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں