بہاول پور،پنجاب کی 142 تحصیلوں میں کمپیوٹرائزاراضی ریکارڈ سنٹرقائم ،

بہاول پورلودھراں رحیم یارخاں سمیت 16اضلاع میں کمپیوٹرائزیشن مکمل کرلی گئی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 19:44

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) بہاول پورسمیت پنجاب کی 142 تحصیلوں میں کمپیوٹرائزاراضی ریکارڈ سنٹرقائم کردیئے، بہاول پورلودھراں رحیم یارخاں سمیت 16اضلاع میں کمپیوٹرائزیشن مکمل کرلی گئی تفصیل کے مطابق پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ ، بورڈ آف ریونیو کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات اور عوام سے کیے گئے ان کے وعدہ کی تکمیل میں پنجاب کی تمام 143تحصیلوں میں کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر قائم کردیے گئے ہیں۔

ان میں سولہ اضلاع لودھراں، حافظ آباد، ننکانہ صاب ، منڈی بہاو الدین، جہلم ، شیخو پورہ، قصور ، جھنگ ، اوکاڑہ ، نارووال، چکوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، رحیم یار خان، اٹک ، سرگودھا ، بہاول پور میں کمپیوٹرائزیشن مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک چوبیس ہزار سے زائد مواضعات اور پانچ اعشاریہ پانچ کروڑ مالکان اراضی کے کوائف مکمل کرلیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں متعلقہ خدمات کی فراہمی کے لیے ہر تحصیل میں آرام دہ اور کشادہ عمارات کی تعمیر ومرمت اور پندرہ سو سے زائد تعلیم یافتہ عملہ کو میرٹ پر بھرتی اور پیشہ ورانہ تربیت کے بعد تعینات کیا گیا ہے۔ اراضی ریکارڈ سنٹر سے لاتعداد مالکان اراضی کو تیس منٹ میں کمپیوٹرائزڈ فرد کے اجرا اور پچاس منٹ کے قلیل دورانیہ میں انتقال اراضی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اس طرح مالکان اراضی کی ریکارڈ تک رسائی کو آسان بنانے کے ساتھ ان کے حقوق کو بائیو میٹرک ڈیٹا کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ جس سے بدعنوانی اور فراڈ کا سدباب ممکن ہوا ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں