زرعی اجناس کے نرخ کم کرکے کسانوں کااستحصال کیاجارہاہے ،شیخ عباس رضا

جمعرات 20 نومبر 2014 21:06

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) شیخ عباس رضا سابق صدر بہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ زرعی اجناس کے نرخ کم کرکے کسانوں کااستحصال کیاجارہاہے بھارت کسانوں کومفت بجلی دے رہاہے پاکستان میں کسانوں پرمقدمات بنائے جارہے ہیں ٹریڈنگ کارپویشن آف پاکستان وعدہ کے مطابق کپاس کی 10 لاکھ گانٹھیں کسانوں سے خریدکرے انہوں نے کہاکہ گناچاول اورکپاس کی قیمتیں گرا کر کسانوں کااستحصال کیاجارہاہے کھادوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں اورکسانوں کی پہنچ سے دورہوگئی ہیں موجودہ حکومت کسانوں کوریلیف دینے کی بجائے ان پر مقدمات قائم کررہی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ ن لیگ حکومت کی پالیسیاں کسانوں کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہیں کسانوں کوانکی محنت کاصلہ نہیں مل رہاہے بھارت کے حکمران کسانوں کے لئے مفت بجلی دے رہے ہیں یہاں کسانوں پر واپڈا کی طرف سے مقدمات درج کئے جارہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اپنے وعدہ کے مطابق کسانوں نے روئی کی دس لاکھ سے زائد گانٹھیں خریدکرے اور کسانوں کااستحصال بندکیاجائے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں