چولستان ترقیاتی ادارہ کی تعمیر نو اورچولستان میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئیں

رپورٹ پلائنگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کے ذریعے وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی، ذرائع

جمعہ 19 دسمبر 2014 16:55

بہاول پور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) چولستان ترقیاتی ادارہ کی تعمیر نو اورچولستان میں میعار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی رپورٹ پلائنگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کے ذریعے وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی تعمیر نو اور اس کو 1976 ء کے ایکٹ کے مطابق مکمل طور پر فنگشنل کر نے ، اس کوایکٹ میں دیے گئے تمام تر اختیارات دینے اور اس کو مکمل خود مختیار ادارہ بنانے کے لیے علی جان خان کی بطور کنسلٹنٹ خدمات حاصل کر لی گئی علی جان خان کا تعلق DMG گروپ سے ہے اور یہ مختلف اضلاع میں بطور ڈی سی او سمیت وزیر اعلی پنجاب کے سٹاف آفیسر خدمات سر انجام دے چکے ہیں علی جان خان نے اس حوالے سے چولستان میں مختلف پراجیکٹس اور علاقوں کا دورہ کیاجس میں چولستانی کیمیونٹی سکولز، ویٹرنری ڈسپنسریاں،نور سر لائیو سٹاک فارم ،جگیت پیر فارم ، واٹر سپلائی پائپ لائنیں اور مختلف ٹوبہ جات شامل ہیں سی ڈی اے نے کنسلٹنٹ کی خدمات پی اینڈڈی کی ہدایت پر حاصل کی گئی ہے اور اس کی رپورٹ بھی پی اینڈ ڈی کے ذریعے وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی اور وزیر اعلی اس رپورٹ پر سی ڈی اے کی قسمت کافیصلہ کرئے گے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں