بہاولپور: امسال7لاکھ 23ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر
سال 2016-17ء میں کپاس کی 12لاکھ 64ہزار سے زائد گانٹھ کا ہدف دیا گیا اور اب تک 8لاکھ 71ہزار321کپاس کی گانٹھیں حاصل کر لی گئی ہیں، ای ڈی او زراعت
ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:18
(جاری ہے)
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر مز نوشین ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کے افسران وملازمین نہایت مربوط اور متحرک انداز میں خدمات سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل بروقت حل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر زمینداروکاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے متعدد منصوبہ جات پر کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کا مقصد زمیندار وکاشتکاران کے مسائل کوموقع پر ہی حل کرنا ہے تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ کو مستحکم بنا کر کاشتکاروزمیندار کو خوشحال اور ملک کی معیشت کو مستحکم بنا یا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کاشتکاران کو بلاسود قرضہ جات اور سبسڈی نرخ پر زرعی آلات، دالوں کے بیج اور بیماریوں سے پاک گندم کا بیج مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ای ڈی او زراعت چوہدری تنویر احمد نے بریفنگ میں بتایا کہ بہاول پور ضلع میں کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کی جانب سے کسانوں کے ٹیوب ویل کے 4032غلط بجلی کے بلوں کو درست کرایا گیا ہے جس سے کسانوں کو مجموعی طور پر 297.65ملین روپے کا ریلیف حاصل ہوا ہے۔ نیز 850 ٹیوب ویلوں کے بجلی کے خراب میٹر درست کرائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میکانائز زراعت کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جس کے تحت کاشتکاروں کو روٹا ویٹر، ڈسک پرو، چیزل ہل، ربیع ڈرل، شوگر کین ریجر50فیصد سبسڈی پر دیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو اراضی کے نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹری تجزیہ کے لئے بھیجے جا رہے ہیں تاکہ درست تناسب کے ساتھ کھادوں کا استعمال ہو سکے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت عمران چیمہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں پیسٹی سائیڈ اور کھادوں کے نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹری بھیجے جا رہے ہیں تاکہ ملاوٹ شدہ زرعی سپرے اور کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں پیسٹی سائیڈکے 212نمونہ جات لے کر لیبارٹری بھیجے گئے جن میں سے 184کے نتائج موصول ہوئے اور 8نمونہ جات غیر معیاری پائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ تھانوں میں 6ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں۔ اسی طرح کھادوںکے 179نمونہ جات لئے گئے ان میں سے اب تک 168نمونہ جات کے نتائج موصول ہوئے جن میں سے 12غیر معیاری قرار پائے گئے ہیںجس پر تھانوں میں 13مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
بہاول پور، ڈسٹرکٹ کلکٹرآفس اورچولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آڈٹ انسپکشن رپورٹ ،متعلقہ لینڈ ریونیواکاونٹس ..
بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ
بہاول پور، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ضمنی الیکشن کامعاملہ
سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..
بہاول پور، محکمہ ریلوے سمہ سٹہ،ٹھیکیدارکرایہ کی مدلاکھوں روپے ہڑپ کرگیا
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری ..
ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کے واقعے میں کارروائی کا آغاز
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ لیول کی ٹاسک فورسز تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری
بہاولپور،ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد
گھریلورنجش پر نوجوان نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی
بہاولپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل