اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاول پور پریس کلب بہاو ل پور کے مابین مفاہمتی یادداشت مقامی صحافیوں کو پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی

جمعہ 15 نومبر 2019 23:17

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاول پور پریس کلب بہاو ل پور کے مابین مفاہمتی یادداشت کے تحت مقامی صحافیوں کو پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔ پریس کلب بہاول پور میں ہونے والی خصوصی تقریب میں پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اور نصیر احمد ناصر صدر بہاول پور پریس کلب نے دستخط کیے۔

اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں معیاری اور پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ میں یہ مفاہمتی یادداشت سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

پریس کلب کی جانب سے سر صادق محمد خان کارنر کا قیام لائق تحسین ہے جس کے تحت طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مابین مقالمے کو فروغ دینا ہے۔ صدر پریس کلب نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور میں ہونے والی سرگرمیوں کو اُجاگر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور وائس چانسلر کی جانب سے صحافیوں کے لیے تربیتی پروگراموں کا انعقاد انتہائی خوش آئند امر ہے۔

اس موقع پر پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ، ممتاز کالم نگار نعیم مسعود ، صدر چیمبر آف کامرس جاوید اقبال چودھری ، اساتذہ کرام ، معززین شہر اور سینئر صحافی موجود تھے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں